ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری سعید جلیلی نے آج بیروت میں "عماد مغنیہ " اور لبنان میں اسلامی مزاحمت کے دیگر شہداء کے مزارات پر حاضری دینے کے موقع پر کہا کہ اسلامی مزاحمت کے شہداء حقیقت میں اسلامی بیداری کے ہراول دستے میں شامل ہیں کیونکہ انہوں نے مسلم امہ کو آزادی اور حریت پسندی کی راہ دکھا دی –
جلیلی نے مسلم امہ کےلئے اسلامی مقاومت کے شہداء کی یادگار کارناموں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شہداء نے اسلامی قوم کو اپنی توانائیوں اور صلاحیتوں سے سے آگاہ کرتے ہوئے صہیونی حکومت کی کمزوری کو سب کےلئے عیاں کیا –
انہوں نے مزید کہا کہ لبنان کی اسلامی مقاومت آج علاقہ اور دنیا میں ایک روشن نمونہ ہے اور دنیائے اسلام کو اس پر فخر ہے اور لبنان کے عوام اور حکومت کو بھی اچھی طرح معلوم ہے کہ اس کی کس طرح حفاظت کی جائے –
اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری سعید جلیلی آج لبنان کے حکام کے ساتھ ملاقات اور مذاکرات کےلئے سرکاری دورے پر بیروت پہونچے -
.......
/169